اٹارنی جنرل کے جواب پر پرویز مشرف نے اعتراضات داخل کرادیے

جمعرات 27 جون 2013 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2013ء) سابق صدر پرویزمشرف نے اٹارنی جنرل کے جواب پرسپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرادیے ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سربراہ ان کے مخالف ہیں،سپریم کورٹ قانونی مفادات کاتحفظ کرے پرویزمشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پرویز مشرف کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ تاثرہے کہ ساری عدلیہ ان کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

معاملہ عدالت میں ہے،میڈیاروزانہ ان کا ٹرائل کررہاہے۔موجودہ حکومت اور اس کے سربراہ ان کے مخالف ہیں ۔انھیں انصاف کہاں سے ملے گا؟؟

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں