قطر میں دنیا کا پہلا ایئر کنڈیشنڈ سٹیڈیم تیار، فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کھیلے جائیں گے

پیر 22 مئی 2017 15:19

قطر میں دنیا کا پہلا ایئر کنڈیشنڈ سٹیڈیم تیار، فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے میچز کھیلے جائیں گے
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا سٹیڈیم خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم تیار ہو گیا ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے باضابطہ طور پر امیر کپ کے فائنل سے قبل اس سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔امیر کپ کا فائنل الریان اور السعد کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسعد نے الریان کو شکست دے کر کپ جیتا۔

اس میچ کو 40 ہزار شائقین نے دیکھا۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ سٹیڈیم 1976 میں گلف کپ کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس سٹیڈیم کو 2006 میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں بھی استعمال کیا گیا۔اس سٹیڈیم کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ اس سٹیڈیم میں درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس سے گراؤنڈ کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور سٹینڈ کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جائے گا۔یہ سٹیڈیم فیفا ورلڈ کپ منعقد کرنے والا پہلا سٹیڈیم ہو گا جس کو روشن کرنے کے لیے لیڈ لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 نومبر 21 سے دسمبر 18 تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں