سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کے باعث قطر کے بڑے اداروں اور کمپنیوں میں عید کی تعطیلات منسوخ

قطر پٹرولیم سمیت ملک کے کئی بڑیاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی اور غیرملکی ملازمین کی عید پر چھٹی نہیں دی گئی

جمعہ 23 جون 2017 12:15

سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کے باعث قطر کے بڑے اداروں اور کمپنیوں میں عید کی تعطیلات منسوخ
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) خلیجی ممالک کی طرف سے سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے قطری حکومت نیعید الفطر کے موقع پر مقامی اور غیرملکی ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق قطر پٹرولیم سمیت ملک کے کئی بڑیاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے مقامی اور غیرملکی ملازمین کی عید پر چھٹی نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے بڑے اداروں کی طرف سے بہت محدود تعداد میں ملازمین کو اس بار چھٹی دی گئی ہے۔ عید کی تعطیلات منسوخ کیے جانے کا جواز موجودہ بحران بتایا جاتا ہے جس کے تحت قطر کو معاشی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔ اس بحران پرقابو پانے کے لیے قطری حکومت نے اہم اداروں کے ملازمین کو عید پر رخصت کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

قطر کے بڑیاداروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کو یہ توقع نہیں تھی کہ حکومت انہیں گھروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی۔

عید سے چند روز قبل بڑی کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو یہ بٴْری خبرسنائی گئی کہ انہیں اس بار عید پر رخصت نہیں دی جاسکتی اور وہ سفر کے موقع پر دور دراز کا سفر نہیں کر سکتے۔’رائٹرز‘ نے بعض غیرملکی شہریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ میںحمد میڈیکل کمپلیکس اورقطر پٹرولیم سمیت کئی دوسرے اداروں کے ملازمین کی عید کے ایام میں چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔

غیرملکی ملازمین کا کہنا ہے کہ دونوں سرکاری اداروں کے مدارالمہام نے تعطیلات کی منسوخی کی وجہ ظاہر نہیں کی تاہم چھٹیوں کی منسوخی کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب قطر اورخلیجی ممالک کے درمیان بحران پیدا ہوا ہے۔قطری حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملک کو درپیش موجودہ بحران کے دوران حکومت کو زیادہ سے زیادہ ملازمین کے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں