قطری خبر رساں ادارے پر ہیکنگ حملہ، ترکی میں 5 افراد گرفتار

اتوار 27 اگست 2017 15:20

انقرہ/دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی پر ہیکنگ حملے کے الزام میں ترکی میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے اٹارنی جنرل علی بن فتیاس المری نے بتایا کہ ترکی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی باقاعدہ اطلاع قطر کو دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قطری بیان کے مطابق ان افراد سے کی جانے والی تفیش سے متعلق قطری ادارے ترک حکام سے رابطے میں ہیں۔ فی الحال گرفتار کئے جانے والے افراد کی شناخت یا شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قطری خبر رساں ادارے پر 24 مئی کو ایک ہیکنگ حملہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے قطری امیر سے متعلق سخت ترین جملے قطری کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں