قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی نرم کر دی

بدھ 30 اگست 2017 22:51

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اگست2017ء) خلیجی ملک قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی ، پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیاگیا جن کے شہریوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کر دی ہے اور اب قطر نے پاکستان کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جن کے شہریوں کو قطر آمد پر بھی ویزا مل سکے گا جسے ویزا آن ارائیول کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پالیسی کے مطابق پاکستانی شہری آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔ تاہم، بعد ازاں اس ویزہ کی معیاد مزید 30 روز بڑھانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔قطر ایئر لائن قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے قطر میں اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے ختم ہونے کی کم از کم معیاد چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے جب کہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرائی تھی جس میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانے پر ملک میں داخلے کی اجازت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں