قطری حکام نے متعدد عرب ممالک کے شہریوں کو قطر کی شہریت دینے کی ہدایت جاری کردیں

کم از کم 12ممالک کے کھلاڑیوں کو قطر کی شہریت دی جائیگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 5 جنوری 2018 17:31

قطری حکام نے متعدد عرب ممالک کے شہریوں کو قطر کی شہریت دینے کی ہدایت جاری کردیں
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2018ء) باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قطری حکام نے متعدد عرب ممالک کے شہریوں کو قطر کی شہریت دینے کی ہدایت جاری کردیں۔ ان میں یمن اور شام کے شہری سرفہرست ہونگے۔

(جاری ہے)

امیر قطر اپنے ملک کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غرض سے اس قسم کے اقدامات کررہے ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ کم از کم 12ممالک کے کھلاڑیوں کو قطر کی شہریت دی جائیگی۔ 2022ءمیں فٹبال ورلڈ کپ سے قبل قطر میں ہمنواﺅں کی تعداد بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں