قطر میں کورونا وائرس نے مزید 518 افراد کو جکڑ لیا

خلیجی مملکت میں صرف چار روز میں دو ہزار نئے مریض سامنے آ گئے،مجموعی گنتی 6533ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 اپریل 2020 13:49

قطر میں کورونا وائرس نے مزید 518 افراد کو جکڑ لیا
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2020ء ) خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے مزید 518 کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ نئے کیسز کے بعد قطر میں متاثرہ افراد کی گنتی 6,533 تک پہنچ گئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 59 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں،اس طرح مملکت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی 614 ہو گئی ہے۔

نئے مریضوں میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو کورونا سے پہلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہے جبکہ کچھ نئے مریض دیگر ممالک سے واپسی پر کورونا کا شکار پائے گئے۔ غیر ملکی اور تارکین میں سے کچھ لوگوں کوسانس لینے میں دُشواری پر ہسپتال لایا گیا تو ان میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے مطابق مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔

اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔واضح رہے کہ  امریکہ اور قطر میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 28 اپریل کو دو پروازیں دوحہ سے روانہ ہوں گی۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے بتایاکہ قطر ائیرویز نے 28 اپریل کو پاکستان کے لیے دو پروازوں کی اجازت دے دی،پروازیں 28 اپریل کو دوحہ سے پاکستان پہنچیں گی۔

اسد خان نے کہاکہ
 امریکہ سے سفر کرنے والے مسافر قطر ائیر ویز کے ساتھ پرواز بک کر سکتے ہیں،مزید پروازوں پر کام جاری ہے۔

اسد ایم خان نے کہاکہ مزید معلومات کے لیے پاکستانی باشندے covid. gov. Please Pkکو دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ اس ویب سائٹ پر جا کر ائیر ٹریول کے آپشن کو اختیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں