قطر، اومان اور بحرین میں پھنسے پاکستانیوں کی سُنی گئی

پی آئی اے نے یکم جون کے بعد خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 30 مئی 2020 17:01

قطر، اومان اور بحرین میں پھنسے پاکستانیوں کی سُنی گئی
دوحہ(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء(کورونا وائرس کی وبا کے بعد دُنیا بھر میں فلائٹ آپریشنز معطل ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے تارکین وطن کو اپنے آبائی وطن واپس جانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خلیجی ممالک میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جو فوری طور پرپاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔ قطر، اومان اور بحرین میں مقیم ایسے پاکستانی جو بے چینی سے پاکستان واپسی کے منتظر ہیں، ان کو پی آئی اے کی جانب سے خوش خبری سنا دی گئی ہے۔

قومی ایئر لائن کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم جون سے  10 جون کے درمیان خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے درجنوں پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ قطر سے پاکستان کے لیے 12، اومان سے 2، جبکہ بحرین سے ایک پرواز چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جن کے ذریعے ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ یکم جون سے 10جون تک امارات اور سعودیہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے 50 پروازیں چلائی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات ایئر لائینز کی 9 پروازیں شیڈول ہیں۔جبکہ  سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز کی 16 پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔ مسافروں کو اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور ملتان ایئر  پورٹس پر لایا جائے گا جہاں پہلے سے بنائے گئے ضابطہ کار کے تحت مسافروں کی سکرینگ کی جائے گی۔ ‘اس کے علاوہ چین، اٹلی، برطانیہ، امریکہ، سپین، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پروازوں چلائی جائیں گی۔ 

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں