قطر میں کورونا کیسزکی گنتی80,876ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,274 نئے کیسز سامنے آ گئے، 1,783صحت یاب

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 16 جون 2020 11:14

قطر میں کورونا کیسزکی گنتی80,876ہو گئی
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,274افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی80,876 ہزارہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ 1,783 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک58,681ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 22,119 ہے۔ مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 76 ہو گئی ہے۔ جبکہ 238 مریضوں کو صحت بگڑنے پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ مملکت میں اب تک2لاکھ 95 ہزا ر افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سو قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں