قطر میں کورونا وائرس کے مزید 1,267 کیسز رپورٹ

خلیجی مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 84,423 تک جا پہنچی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 جون 2020 17:32

قطر میں کورونا وائرس کے مزید 1,267 کیسز رپورٹ
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,267افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی84,423 ہزارہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ 1,470 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک63,642ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 20,713 ہے جن میں سے 1,124 کی حالت سنگین ہے جبکہ انتہائی تشویشناک مریضوں کی گنتی 230 بتائی گئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید چار افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے ۔ مملکت میں اب تک3 لاکھ سے زائدقطری باشندوں اور غیر ملکیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سو قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں