قطر میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 1,199 کیسز سامنے آ گئے

کورونا کے 73,083 مریض صحت یاب ہو گئے، زیر علاج مریضوں کی گنتی صرف 17 ہزار رہ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 25 جون 2020 14:49

قطر میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 1,199 کیسز سامنے آ گئے
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی پر قابو نہ پایا جا سکا۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 1,199افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی 90 ہزارسے زائد ہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ مزید 1,470 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک مجموعی طور پر73,083 ہزارافراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 17,591 ہے جن میں سے 1,068 کی حالت سنگین ہے جبکہ انتہائی تشویشناک مریضوں کی گنتی 219 بتائی گئی ہے۔ مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ روز 4,231 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس ابھی ایک دو روز میں آنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

مملکت میں اب تک3 لاکھ 33 ہزار سے زائدقطری باشندوں اور غیر ملکیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سوًً قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں