قطر میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 750 کیسز سامنے آ گئے

مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 94,413ہو گئی، کورونا کے 78,702 مریض صحت یاب

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 29 جون 2020 17:31

قطر میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 750 کیسز سامنے آ گئے
دوحہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2020ء) خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی ایک لاکھ کے ہندسے کی جانب تیزی سے دوڑ رہی ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 750افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی94,413 ہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ مزید 1,477 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، اب تک مجموعی طور پر78,702 ہزارافراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 15,601 ہے جن میں سے 926 کی حالت سنگین ہے جبکہ انتہائی تشویشناک مریضوں کی گنتی 201 بتائی گئی ہے۔ مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 110 تک جا پہنچی ہے ۔گزشتہ روز 3,462 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس ابھی ایک دو روز میں آنا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ پانچ سوًً قیدیوی کی سزا معاف کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پرتین لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں