کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر سب ممالک کیلئے مثال بن گیا

خلیجی ملک میں مہلک وبا کے مریضوں کی تعداد انتہائی معمولی رہ گئی، 97 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2020 22:44

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر سب ممالک کیلئے مثال بن گیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2020ء) قطر کورونا وائرس کو شکست دینے کے بہت قریب پہنچ گیا، 97 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے، ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 3 ہزار رہ گئی، اب تک کل 164 اموات ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی ایک لاکھ سے تو زائد ہے تاہم مریضوں کی اکثریت صحتیاب ہو چکی ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 373افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی مجموعی گنتی1 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ مزید مریض مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، یوں اب تک مجموعی طور پر1 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج افراد کی گنتی 3 ہزار سے کچھ زائد ہے۔

(جاری ہے)

مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 164 تک جا پہنچی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملک میں کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔ مجموعی طور پر اب تک لاکھوں افراد کی کورونا سکریننگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔

اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب تک مقامی اور تارکین وطن کے مجموعی طور پر4 لاکھ سے زائد ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اٹھائے گئے سخت اقدامات کے باعث مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ واضح رہے کی خلیجی ممالک میں اس وقت سعودی عرب سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں