قطر ائیرویز کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان

اساتذہ کے عالمی کے دن کے موقع پر خلیجی ملک کی ائیرلائن کی جانب سے اساتذہ کو بین الاقوامی پروازوں کی مفت ریٹرن ٹکٹیں دی جائیں گی

muhammad ali محمد علی منگل 6 اکتوبر 2020 20:54

قطر ائیرویز کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان
دوحہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر2020ء) قطر ائیرویز کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے مفت ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان، اساتذہ کے عالمی کے دن کے موقع پر خلیجی ملک کی ائیرلائن کی جانب سے اساتذہ کو بین الاقوامی پروازوں کی مفت ریٹرن ٹکٹیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک قطر کی ائیرلائن کی جانب سے اساتذہ کو مفت بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے عالمی کے دن کے موقع پر قطرایئرویز نے اساتذہ کو اعزازی ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ائیرلائن حکام کے مطابق شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے 21 ہزار پروفیشنل اساتذہ کو بین الاقوامی پروازوں کی مفت ریٹرن ٹکٹیں فراہم کی جائیں گی۔ ٹکٹیں وصول ہونے والے اساتذہ مفت میں سیر و سیاحت کیلئے بیرون ملک کا سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

جن اساتذہ کو مفت ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے، وہ دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں سے کسی بھی ملک کا سفر کر سکیں گے۔ مفت ٹکٹوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا، مفت ٹکٹوں کے حصول کیلئے 8 اکتوبر تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم کی جائے گی، 21 ہزار ٹکٹوں کی تقسیم مکمل ہوتے ہی رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جن اساتذہ کو مفت ٹکٹ ملیں گے، انہیں مستقبل میں رعایتی ٹکٹس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ان اساتذہ کو مستقبل میں بین الاقوامی پروازوں کے لیے ریٹرن ٹکٹ خریدنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ سہولت اگلے سال 30 ستمبر تک ہی قابل عمل ہو گی، اس کے بعد اس سہولت کا اختتام ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں