قطر نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں پرقرنطینہ کی پابندی عائد کر دی

قطری حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والوں کو 10 روزہ ہیلتھ آئسولیشن میں رہنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 29 اپریل 2021 18:21

قطر نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں پرقرنطینہ کی پابندی عائد کر دی
 دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اپریل2021ء) قطر نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں پرقرنطینہ کی پابندی عائد کر دی۔قطری حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والوں کو 10 روزہ ہیلتھ آئسولیشن میں رہنا ہو گا۔ پاکستان سے قطر جانے والے افراد کا خرچہ بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ انہیں قطر جانے پر دس روز کے لیے کسی ہوٹل کے کمرے میں آئسولیشن میں رہناہوگا۔

جس پر ان کا اچھا خاصا خرچہ آ سکتا ہے۔ یہ پاندی چھ ممالک کے باشندوں پر لگائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے چھ ممالک کے باشندوں پر ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی عائد کرتے ہوئے ہوٹل مختص کر دیے ہیں۔اُردو نیوز کے مطابق قطر نے بدھ کو بیان میں کہا ہے کہ انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن سے آنے والے مسافروں کو 10 روز تک ہیلتھ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قطری ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ نئی پابندی فوری لاگو ہوگی۔ ’اکتشف قطر‘ (قطر کو دریافت کریں) سیاحتی پروگرام نے بیان میں کہا ہے کہ 29 اپریل تک سپیشل پیکیج کے تحت ریزرویشن منسوخ کر دی گئی ہیں۔ریزرویشن منسوخی کا فیصلہ تمام مسافروں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ تمام مسافر جنہوں نے پہلے ریزرویشن کرائے تھے انہیں دوبارہ ریزرویشن کرانا ہوں گے۔ بیان میں کہا کہ ریزرویشن کی منسوخی کے بعد تمام مسافروں کو ادا شدہ ساری رقم واپس کی جائے گی۔بیان کے مطابق ہیلتھ آئسولیشن کے لیے ہوٹلوں میں بکنگ بڑھ گئی ہے۔ اب تک جن لوگوں نے ہوٹلوں میں بکنگ کرائی تھی ممکن ہے اب انہیں بکنگ نہ ملے۔ چھ ملکوں سے ا?نے والے مسافروں کے لیے کئی ہوٹل مختص کر دیے گئے ہیں۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں