قطر نے ملک میں آنے یا جانے والے مسافروں پر نیا ٹیکس لگادیا

بطور ٹرانزٹ خلیجی ملک کے ایئرپورٹ کو استعمال کرنے پر بھی فی مسافر 60 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی‘ مسافروں پر نئی لازمی فیس یکم اپریل 2022ء سے لاگو ہوگی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 فروری 2022 16:23

قطر نے ملک  میں آنے یا جانے والے مسافروں  پر نیا ٹیکس لگادیا
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 فروری 2022ء ) خلیجی ملک قطر نے ایئرپورٹس آنے والے مسافروں پر نیا ٹیکس لگا دیا ، مسافروں کی نئی لازمی فیس یکم اپریل سے لاگو ہوگی اور اس میں سکیورٹی اور ایئر فریٹ انفراسٹرکچر پر ٹیکس شامل ہوگا ۔ دوحہ نیوز کے مطابق قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والے مسافروں کو اب یکم اپریل 2022ء سے اضافی سروس ٹیکس ادا کرنا ہوگا ، اس سلسلے میں ایک باضابطہ نوٹس تمام ایئر لائن مینیجرز اور ٹریول ایجنٹس کو بھیجا گیا ہے ، جس میں موجودہ فیس میں ترمیم اور قطری ہوائی اڈوں پر نئی سکیورٹی اور ایئر فریٹ انفراسٹرکچر فیس متعارف کرائی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ نئے ٹیکس کا اطلاق یکم فروری 2022ء کو یا اس کے بعد جاری کردہ تمام ٹکٹوں پر ہوگا اور سرکاری طور پر یکم اپریل 2022ء کو دوحہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 12 بجے سے لاگو ہوگا ، فیس میں درج ذیل چار اضافے شامل ہیں؛

>> 60 قطری ریال فی مسافر تمام روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈے کی ترقی کی فیس ہوگی ، بشمول وہ مسافر جو چوبیس گھنٹے تک کے لیے قطر کا ٹرانزٹ سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


>> 60 قطری ریال فی مسافر تمام روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے مسافر سہولیات فیس کی مد میں وصول کیے جائیں گے ، یہ فیس ادا کرنے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہوں گے جو چوبیس گھنٹے تک کیلئے قطر کا ٹرانزٹ سفر کرتے ہیں۔

>> 10 قطری ریال فی مسافر کا اطلاق تمام روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے مسافروں کی حفاظت اور حفاظتی فیس کے طور پر وصول کیے جائیں گے، ان میں چوبیس گھنٹے تک ہوائی اڈے کو بطور ٹرانزٹ استعمال کرنے والے مسافر بھی شامل ہیں تاہم دو سال سے کم عمر کے بچے ، ایک ہی ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں ، ڈیوٹی پر موجود فلائٹ عملہ اور ’درست وجوہات‘ کی وجہ سے پرواز کو ری ڈائریکشن کرنے کی صورت میں اس فیس سے استثنیٰ ہے۔


>> 10 قطری ریال فی میٹرک ٹن ​​تمام آنے والی اور ٹرانزٹ کارگو کی ترسیل بشمول ڈاک پر ادا کرنا ہوں گے تاہم ایک ہی ہوائی جہاز پر باقی کھیپ کے لیے اضافی فیس معاف کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں