اب اگر قطر جانا ہے تو فضائی ٹکٹ پر ڈھیر ساری رقم خرچ کرنا ہوگی

علاقائی سطح پر پرواز کے کرائے ڈرامائی طور پر مہنگے ہوگئے‘ عام دنوں میں دبئی سے دوحہ کا 500 سے 600 قطری ریال میں ملنے والا یکطرفہ ٹکٹ 4000 سے 6000 قطری ریال تک پہنچ گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 4 فروری 2022 14:25

اب اگر قطر جانا ہے تو فضائی ٹکٹ پر ڈھیر ساری رقم خرچ کرنا ہوگی
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 04 فروری 2022ء ) قطر کے سفر کیلئے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، علاقائی سطح پر پرواز کے کرائے ڈرامائی طور پر مہنگے ہوگئے‘ عام دنوں میں دبئی سے دوحہ کا 600 سے 500 قطری ریال میں ملنے والا یکطرفہ ٹکٹ 4000 سے 6000 قطری ریال تک پہنچ گیا ۔ دوحہ نیوز کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ فیفا ورلڈ کپ کے تناطر میں دیکھا جارہا ہے ، ورلڈ کپ سے پہلے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہونے کے بعد ایئر لائنز نے ٹورنامنٹ کی تاریخوں کے دوران قطر کے لیے اپنی پروازوں کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ کیا ہے ، قیمتوں میں یہ ہوشربا اضافہ ان شائقین کی پریشانیوں کی باز گشت کرتا ہے جنہیں اب اپنی پسندیدہ ٹیموں کو کھیلتے دیکھنے کے لیے اپنے میچ کے ٹکٹوں کے اوپر ٹکٹ کی معمول کی قیمت سے دس گنا زیادہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر 1.2 ملین سے زائد ٹکٹس رجسٹر کیے گئے افتتاحی میچ کے لیے 80 ہزار سے زائد ٹکٹوں کی درخواست کی گئی ، جو 21 نومبر کو ہوگا جب کہ 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار ٹکٹوں کی درخواست کی گئی ہے تاہم علاقائی سطح پر پرواز کے کرایوں میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے ، مثال کے طور پر 20 نومبر کو دبئی سے دوحہ کا یک طرفہ ٹکٹ 4000 سے 6000 قطری ریال تک پہنچ گیا ہے جو کہ عام دن میں 600 سے 500 قطری ریال کی معمول کی اوسط کے مقابلے میں ہے جب کہ اسی تاریخوں پر واپسی ٹکٹوں کا کرایہ 8,500 قطری ریال ہے ، اسی تاریخ کو مسقط سے یک طرفہ پروازیں 3,000 قطری ریال سے زیادہ ہو گئی ہیں ، ریاض کا کرایہ بھی ٹورنامنٹ کے لیے تقریباً 3,000 قرطی ریال تک پہنچ گیا ہے اور قیمتیں ابھی مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔

اسی طرح جی سی سی کی دیگر ریاستوں سے قطر کے لیے راؤنڈ ٹکٹ کی قیمتیں فی الحال اکانومی کلاس کے لیے 7,000 سے 10,000 قطری ریال کے درمیان مقرر ہیں جو ملک اور تاریخ دونوں پر منحصر ہے جب کہ دوسرے ممالک کے بین الاقوامی شائقین کو ابھی سے بچت شروع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیوں کہ 20 نومبر کو ارجنٹائن سے دوحہ تک کا کرایہ قطر ایئرویز پر یک طرفہ ٹکٹ کے لیے 17,000 قطری ریال سے تجاوز کر گیا ہے، جب کہ انگلینڈ سے ٹکٹ بڑھ کر 5,000 قطری ریال ہوچکے ہیں ، برازیل کے لیے شائقین کو یک طرفہ ٹکٹ کے لیے 12,596قرطی ریال سے زیادہ اور اکانومی راؤنڈ ٹرپ کے لیے تقریباً دوگنا بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران دنیا بھر سے 1.2 ملین سے زیادہ زائرین کی توقع کر رہی ہے ، جن ممالک نے آج تک سب سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں طلب کی ہیں ، ان میں میزبان ملک قطر کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن، میکسیکو، امریکہ، یو اے ای، انگلینڈ، بھارت، سعودی عرب، برازیل اور فرانس شامل ہیں۔

دوحہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں