محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 19:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نسیم آرا پنہور نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور مذہبی ہم اہنگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھائی چار گی کو فروغ دیں گے اور ہر نہ خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی یہ بات انہوں نے ایس ایس پی آفیس میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقد کئے گئے اجلاس جس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سیاسی وسماجی شخصیات اور مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ایس ایس پی نسیم آرا پنہور نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ضلع ٹنڈومحمدخان میں امن وامان کی صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے حفاظتی پلان میں یہ کوشش ہے کہ تمام مجالس اور جلوسوں میں پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ نفری ہو اور حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ لوگ بغیر خو ف و حراس ہر پروگرام میں باآسانی آسکیں ، انہوں نے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان میں ٹوٹل ماتمی جلوس 58مجالس 201جبکہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 870پولیس کمانڈو ز 60اور رینجر ز کے جوان بھی 60ہونگے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی ذمیداریاں بھرپور طریقے سے اداکریں ، انہوں نے کہاکہ ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے ایس پی آفیس اور مختلف اہم شاراہوں پر بھی کنٹرول روم قائم کیا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ صحت کا عملہ ، ایمبولنس اور فائر بریگیڈ گاڑی ہائی الرٹ رکھی جائیگی ، اجلاس سے ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان خالد رستمانی ، مولانا ابراہیم سومرو ، مولانا سید اسماعیل شاہ ، مولانا بشیر احمد ،ساجد حسین نوتکانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دخان میں شائع ہونے والی مزید خبریں