- Home
- International
- News
- میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ..
میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے ،زرینہ رند
منگل 20 اکتوبر 2015 18:18
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کر دیا ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ، انصاف فراہم کیا جائے ، میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، گاؤں رئیس خان محمد رند کی رہائشی زرینہ رند کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاؤں رئیس خان محمد رند کی رہائشی خاتون زرینہ رند نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ آبادگار کے رہائشی رند برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان کے نوجوان رمضان رند سے ایک سال قبل میں نے اپنی بیٹی گلابی رند کی شادی کی شادی کے بعد سسرال والوں نے میری بیٹی پر تشدد کیا اور اس کو علاقے کے بااثر شخص کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا ، میری بیٹی کے انکا ر کرنے پر سسرال والوں نے میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے تین ماہ تک کمرے میں بند کر کے رکھا ، میری بیٹی کی ساس نوراں رند نے میری بیٹی کو دودھ میں زہر ملا کر پلایا اور پھر مجھے اطلاع دی کے تمہاری بیٹی کی طبیعت خراب ہے اسے اسپتال لے جاؤ فوری طور پر میں اپنی بیٹی کو سسرال سے لے کر اسپتال پہنچی اور دوسرے ہی روز میری بیٹی انتقال کر گئی ، میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ اس کی ساس نے اسے دودھ پلایا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہوگئی میری بیٹی کو علاقے کے بااثر شخص ابراہیم مگسی ، حنیف مگسی ، جمن رند ، علی خان مگسی ، رمضان رند ، الیا س مگسی ، نبو مگسی ودیگر نے قتل کیا ہے، واقع کی رپورٹ میں نے بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں درج کرائی لیکن پولیس نے دو ملزمان حنیف مگسی اور جمن رند کو گرفتار کیا ہے ، جبکہ نوراں رند ، علی خان مگسی ، نبو مگسی ، الیاس مگسی ، رمضان رند تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں ، واقع کا مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ، متاثرہ خاتون نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
دخان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم نے بابو سرفراز خان جتوئی کو سندھ کا صدر مقرر کرکے اچھا اقدام کیا ہے،سندھ میں پارٹی مزید مستحکم ..
ٹنڈومحمد خان جمن شاہ قبرستان کے قریب پھلیلی نہر سے پیپلزلیبر بیور ٹنڈومحمدخا ن کے مقامی رہنما کی بوری ..
ْٹنڈومحمدخان و گردونواح میں تیز بارش کے باعث شہر میں پانی جمع ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
سی پیک منصوبہ سے ملک بھر کو فائدہ ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خواتین اور طلباء فائدہ ..
آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
ٹنڈو محمد خان،سستی بستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہوگئی ،ایک شخص زخمی
ٹنڈو محمد خان، نارکوٹیکس فورس حیدرآباد کی کارروائی ،ایک منشیات فروش گرفتار
ٹنڈومحمدخان، پولیس کی تالپورکالونی میں کارروائی دوملزمان گرفتار30لیٹرکچی شراب برآمد
ٹنڈومحمدخان،گیس کے ہیٹرمیں آگ لگنے کے باعث میاں بیوی اور دوسالہ بچہ جھلس گئے
ٹنڈو محمد خان، سوئی سدرن گیس نے پر زیر زمین بچھائی گئی لائنیں برآمد کرکے 8افراد کیخلاف مقامی تھانے مین ..
ٹنڈومحمدخان شہر اور گردونواح کے مختلف روڈ حادثات میں آٹھ افراد زخمی
وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی اچھا عمل نہیں ہے، وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی ..
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری