آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے والے قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکا ہے،عمران خان کے ایک طرف قرض خور جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا کھڑا ہے‘اگر عمران خان کی یہی روش رہی تو عوام 2018میں بھی انہیں مسترد کردے گی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی میڈیا سے بات چیت

پیر 22 اگست 2016 15:15

پنڈدادخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے والے قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکا ہے،عمران خان کے ایک طرف قرض خور جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا کھڑا ہے،اگر عمران خان کی یہی روش رہی تو عوام 2018میں بھی انہیں مسترد کردے گی۔پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں انہیں خیبرپختونخوا کے عوام کی امیدوں کے مطابق کام کرنا چاہیے،،عمران خان کے ایک طرف قرض خور جبکہ دوسری طرف قبضہ مافیا کھڑا ہے،آزادکشمیر میں الیکشن لڑنے والے قبضہ گروپ صرف 2نشستیں حاصل کرسکے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر عمران خان کی یہی روش رہی تو عوام 2018میں بھی انہیں مسترد کردیں گے،ہمیں ملک کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنانا ہے،پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور بہت آگے جانا ہے۔

دخان میں شائع ہونے والی مزید خبریں