ٹنڈو محمد خان، سوئی سدرن گیس نے پر زیر زمین بچھائی گئی لائنیں برآمد کرکے 8افراد کیخلاف مقامی تھانے مین مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:14

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) سوئی سدرن گیس کمپنی ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کی جانب سے گھروں اور ہوٹلوں میں مبینہ ناجائز کنکشن دینے کی اطلاع پرسوئی سدرن گیس کمپنی حیدرٓباد کی خصوصی ٹیم نے لاکھاٹ کے قریب ریلوے پھاٹک پر زیر زمین بچھائی گئی لائنیں برآمد کرکے آٹھ افراد کے خلاف مقامی تھانے مین مقدمہ درج کرایا ہے تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس حیدرآباد کی ٹیم نے لاکھاٹ پھاٹک پر درجنوں گھروں اور ہوٹلوں کو کنکشن دینے کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے زمین میں ڈالی گئی لائنیںبر آمد کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی ٹنڈومحمدخان کے اسٹیشن انچارج فارق میمن کی مدعیت مین سٹی پولیس اسٹیشن میں ٓٹھ افراد وزیر قمبرانی، غلام حیدرقمبرانی،صابر بھٹواور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے پولیس نے دوافراد وزیر قمبرانی اور غلام حیدرقمبرانی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں بعدازں ہومن رائس کمیشن ٹنڈومحمدخان اور مختلف سماجی تنظیموں ں کی جانب سے واقعہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مقامی آفسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی بھی اس موقع پرعبدالحکیم دستی،غلام حسین سولنگی،کامران ابڑواور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مقامی افسران خود گیس چوری مین ملوث ہیں اور انہیں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے جس کی ہم سخت لفظوں میںذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

دخان میں شائع ہونے والی مزید خبریں