وزیراعظم نے بابو سرفراز خان جتوئی کو سندھ کا صدر مقرر کرکے اچھا اقدام کیا ہے،سندھ میں پارٹی مزید مستحکم و فعال ہوگی، پیر اسداللہ سرہندی

اتوار 2 اپریل 2017 17:01

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2017ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایڈووکیٹ بابو سرفراز خان جتوئی کو سندھ کا صدر مقرر کرکے اچھا اقدام کیا ہے اور اس اقدام سے سندھ میں پارٹی مزید مستحکم و فعال ہوگئی۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) سینٹرل کمیٹی کے ممبر پیر اسداللہ سرہندی اور ضلعی صدر پیر معصوم جان سرہندی اور دیگر نے ضلعی سیکرٹریٹ آفس ٹنڈومحمدخان میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حالیہ سندھ کے دروں نے ہلچل مچادی ہے اور سندھ کی اہم شخصیات مسلم لیگ میں شامل ہونے کے لئے ان سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابو سرفراز خان جتوئی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کے صدر نامزد ہونے سے سندھ میں پارٹی مضبوط ہوگی اور عوام کے مسائل بلاامتیاز حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ ہونے ہوالے جنرل الیکشن میں ہماری جماعت چاروں صوبوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے ایک بار بھر اقتداد میں آئے گئی ۔

متعلقہ عنوان :

دخان میں شائع ہونے والی مزید خبریں