سعودی ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق احکامات

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 13 جنوری 2018 11:44

سعودی ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق احکامات
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ زکاۃ و آمدنی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس میں رجسٹرڈ ٹیکسی ڈرائیور ٹیکس بل جاری کرنے کا پابند ہے البتہ اگر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس میں اس کی رجسٹریشن نہیں یا وہ ایسے شخص کے ماتحت نہیں جس نے رجسٹریشن نہ کرائی ہو تو وہ سواریوں سے ویلیوایڈ ڈ ٹیکس لینے کا مجاز ہے اور نہ ہی بل جاری کرنے کا پابند ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی سروس ویلیو ایڈیڈ ٹیکس میں شامل ہے بشرطیکہ کمپنی کی مجموعی آمدنی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کیلئے اندراج مطلوبہ حد تک پہنچی ہوئی ہو۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں