سعودی خاندان 33 سال بعد گھریلو ملازمہ کو الوداع بولتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 15 جنوری 2018 09:09

سعودی خاندان 33 سال بعد گھریلو ملازمہ کو الوداع بولتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2018ء) ذرائع کے مطابقسعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ایک سعودی خاندان نے33برس تک اپنے یہاں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا۔ اس انسانیت نواز منظر کی وڈیو کلپ نے صارفین کے تمام حلقوں میں پسندیدگی کا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی اہل خانہ اپنی ملازمہ کو بغلگیر ہوکر آنسوﺅں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں اور فیملی کا ہر فرد اسکے ساتھ محبت، تعلق اور چاہت کا بے ساختہ اظہار کررہا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں