سعودی عرب ، باپ نےبھیانک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 بیٹوں اور بیوی کو سپرد خاک کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 11:07

سعودی عرب ، باپ نےبھیانک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 بیٹوں اور بیوی کو سپرد خاک کردیا
جازان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی شہری سامی النامی نے صبیا ھروب روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 بیٹوں اور بیوی کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ سے قبل 6 بیٹوں کے باپ النامی کی میتوں کے سامنے بیٹھ کر گریہ علاقے کے تمام عوام کو دکھی کرگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پورا خاندان ھروب کمشنری میں سیر و تفریح کیلئے جارہا تھا۔ ایک بیٹا اپنی سوتیلی ماں کے گھر میں رہ گیا تھا جو حادثے میں بچ گیا۔ اپنی ماں اور بھائیوں کی ہلاکت کی اطلاع سے بچ جانے والے بیٹے کی ذہنی حالت ابتر ہوگئی۔ اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ جبکہ پاب بچوں کی موت کے غم سے نڈھال اور پرسان حال ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں