سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 11:16

القاسم  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے علاقے مشرقی بریدہ کے عسیلان روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

قصیم ریجن میں ریسکیو ٹیم ہلال احمر کے ترجمان محمد الجعیثن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ موٹر سائیکل کی ٹکر العسیلان روڈ پر ایک چھوٹی کار سے ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا تھا۔ اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

میں شائع ہونے والی مزید خبریں