فائیو سٹار ہوٹل چلانے والی سعودی خاتون

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 11:38

فائیو سٹار ہوٹل چلانے والی سعودی خاتون
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) سعودی خواتین میزبانی کے شعبے میں دن بدن اپنے قدم نہایت خوش دلی سے آگے بڑھا رہی ہیں اور کچھ تو اس انڈسٹری میں اپنے قدم جما چکی ہیں اور بڑے فخر سے اس کی قیادت کر رہی ہیں۔ سارہ قاسم انھی خواتین میں سے ایک ہے جو کہ جبل عمر کی مینجینگ ڈرایکٹر ہے جو کہ مکہ کی مقدس مسجد کے گرد بننے والا ایک میگا پراجیکٹ ہے ۔

یہ پراجیکٹ 40 ٹاورز پر مشتمل ہو گا۔ عرب نیوز کے مطابق جب سارہ سے اسکے جبل عمر میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسنے بتایا کہ جب میں اس انڈسٹری میں داخل ہوئی تو لوگ مجھے سر سے پاون تک نوٹ کرتے تھے اور انکی نظریں سوال کرتیں تھیں کہ اسنے اس شعبے کو کیوں اپنایا ۔ اسنے مزید بتایا کہ اس انڈسٹری میں جب 2007 میں داخل ہوئی تو اسکے آس پاس دوسری کام کرنے والی خواتین میں سے کوئی بھی سعودی خاتون نہیں تھی۔

(جاری ہے)

لیکن آج حالات مختلف ہیں اور کنگ عبداللہ اسکالرشپ نے جہاں اسکے لیے اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں اسکی مدد کی ہے وہیں باقی کی خواتین کو آگے آنے کا موقعہ دیا ہے اور انکی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ مرام گواندی بھی سارہ کی طرح ہوٹل انڈسٹری میں کام کر رہی ہے جس کو جدہ کے پارک ان ہوٹل میں 2017 میں ملازمت پر رکھا گیا جسکا انٹرنیشنل تجربہ 12 سال پر مبنی ہے۔ سارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت وہ جس پراجیکٹ کی سربراہی کر رہی ہے اس میں 102 خواتین ہیں جن میں سے 12 ایگزیکٹو عہدوں پر فائز ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں