سعودی خواتین ٹریفک پولیس کی بھرتیوں کا اعلامیہ جاری

سعودی محکمہ ٹریفک نے خواتین ٹریفک پولیس کی بھریتوں کے لیے تین شرائط مقرر کر دیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 8 مئی 2018 13:04

سعودی خواتین ٹریفک پولیس کی بھرتیوں کا اعلامیہ جاری
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سعودی ٹریفک حادثات کی تحقیقاتی کمپنی نجم نے ٹریفک حادثات کی تحقیق کے لیے بھرتی کی جانے والی سعودی خواتین کی بھرتیوں کے لیے تین شرائط مقرر کر دیں ہیں ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی خواتین یکم جون سے شاہی فرمان کے مطابق گاڑی چلانے کی مجاز ہوں گی ، اس لیے حادثات پیش آنے کی صورت میں تحقیقات کی بھی ضرورت ہو گی ۔

جس کے لیے خواتین کی تحقیقات ٹیم بھی تشکیل دی جا رہی ہیں ۔ جس کے لیے نجم کمپنی ٹریفک حادثات کی تحقیقات کے معاملات دیکھے گی ۔ نجم کمپنی نے معاملات کو سلجھانے اورڈرائیور خواتین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے خواتین ٹریفک انسپکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسکے کے لیے خواتین کی بھرتی کے لیے تین شرائط مختص کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلی یہ کہ متعدد زبانیں اچھی طرح سے جانتی ہو۔

خاتون کا فوجداری ریکارڈ نظاہر سے پاک ہو۔ تیسرا یہ کہ امیدوار خاتون مختلف اوقات میں ڈیوٹی کی پابندی پر رضامند ہو۔ نجم کمپنی کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش مند خواتین ان تین شرائط پر پورا اترنے کے بعد ہی نجم کمپنی کا حصہ بن کر سعودی خواتین ڈرائیوروں کو سہولیات اور مدد فراہم کر پائیں گیں ۔

اس کے علاوہ کچھ روز قبل سعودی ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے زمہ داریاں نبھانے میں پیش پیش ہیں ۔ سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے کہا تھا کہ اس وقت سعودی خواتین ٹریفک کے حوالے سے مختلف ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں۔

ان ذمّے داریوں میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہاتھ سے موبائل فون کے استعمال جیسی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا خاص طور پر شامل ہے۔البسامی نے بتایا تھا کہ متعدد خواتین کو فیلڈ اور ایڈمنسٹریشن کی کارروائیوں میں شریک کرنے کے واسطے تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ارکان آئندہ مرحلے میں فعّال کردار ادا کریں گی۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں