سعودی عرب میں جمعرات کو سائرن ٹیسٹنگ کا تجربہ ہو گا

سعودی عرب میں رمضان کی تیاریاں عروج پر، جمعرات کو سائرن ٹیسٹنگ کا اعلان

منگل 8 مئی 2018 14:45

سعودی عرب میں جمعرات کو سائرن ٹیسٹنگ کا تجربہ ہو گا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا ۔ جس پر سعودی عرب میں رمضان کی تیاریوں نے زور پکڑ لیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہری دفاع کے معاون ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ڈاکٹر حمود الفرج نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ جمعرات کو دوپہر کے وقت تجرباتی سائرن بجائے جائیں گے۔

شہری آوازیں سن کر پریشان نہ ہوں۔ شہری دفاع کے معاون ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ڈاکٹر حمود الفرج نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں سائرن ٹیسٹنگ کا یہ عمل ہر چھ ماہ بعد دہرایا جاتا ہے اور ہر چھ ماہ اس عمل کو اس لیے دہرایا جاتا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ سائرن بجنے کا سسٹم موثر طور پر کام رہا ہے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

  شہری دفاع کے معاون ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر ڈاکٹر حمود الفرج نے مزید کہا کہ سعودی عرب اس وقت حالت جنگ میں ہے اور رمضان بھی آنے کو ہے اس لیے سائرن ٹیسٹنگ کا یہ عمل دہرانا ضروری ہو گیا ہے ۔

مقامی ذرائع "خبرعاجل" نیوز کا کہنا ہے کہ الدفاع المدنی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شہریوں کو اتباہ جاری کی ہے کہ جمعرات کو دوپہر ایک بجے سائرن ٹیسٹنگ ہو گی اس لیے شہری اسے کسی قسم کا خطرہ سمجھ کر گھبرائیں نہیں ۔ سائرن جمعرات کو ٹھیک ایک بجے دوپہر کے وقت ریاض، الخرج ، الدرعیہ اور مشرقی ریجن کی تمام کمشنریوں میں بجائے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے مطابق الدفاع المدنی نے یہ اتباہ اس لیے جاری کی ہے کہ ریاست اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور اس سائرن ٹیسٹنگ کو سُن کر عوام کہیں اسے جنگ کا اعلان نہ سمجھ لیں۔

یہ سائرن مختلف شہروں ریاض ، الخرج ، الدرعیہ اور الشرقیہ کے تمام علاقوں میں بجائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔ 

میں شائع ہونے والی مزید خبریں