پاکستانیوں کے کے لیے ویزہ فیس میں اضافہ

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس 3500 ریال مقرر کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 9 مئی 2018 10:58

پاکستانیوں کے کے لیے ویزہ فیس میں اضافہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) باقی ممالک کے برعکس سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس 3500 ریال مقرر کر دی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے انفرادی وزٹ ویزہ کی فیس 3500 ریال اور بزنس ویزہ کی فیس 5500 ریال مقرر کر دی ہے ۔ سعودی حکام نے پاکستانیوں کے لیے اس ویزہ فیس میں اضافے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیس دو طرفہ فوائد کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے ۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جہاں سعودی عرب 2030 ویژن کے تحت ریاست میں سیاحت کر فروغ دے رہا ہے ایسے ہی پاکستان بھی سی پیک پر کام کرتے ہوئے اپنی ریاست میں صنعتی ترقی کو فروغ دے رہا ہے ۔ سی پیک منصوبہ جہاں پاکستان کی معاشی وصنعتی ترقی کےلئے اہم ہے وہاں دنیا کے دیگر ممالک کےلئے بھی باعث کشش ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی عرب کا وژن 2030 ترقی کے نئے دور کا اہم منصوبہ ہے جو بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام کےلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا ۔

مختلف ممالک اپنی ترجیحات کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرتے ہیں جن میں ویزوں کا اجرااور دیگر اہم امور مدنظر رکھے جاتے ہیں ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے ہندوستان سمیت بعض یورپی اور عرب ممالک کےلئے فیملی وزٹ ویزا فیس 2000 ریال سے کم کر کے 305 ریا ل کر دی گئی ۔پاکستان کےلئے فیملی ویزہ فیسوں میں کمی کرنے کی کوئی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہو ئی تھی ۔

 ریاست کےلئے فیملی ویزے کے اجراءکی فیس 2 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی جو تمام ممالک کے لئے یکساں ہوتی تھی تاہم یکم مئی 2018 سے فیملی وزٹ ویزے کی فیسوں میں تبدیلی کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ اس حوالے سے مصدقہ ذرائع کے مطابق یورپی یونین ، اردن ، مصر اور ہندوستان کےلئے فیملی وزٹ ویزے کی فیس کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا نفاذ 2 مئی سے کیا جا چکا ہے ۔ مقامی ذرائع  نے اس بارے میں حیدرآباد دکن میں ایڈوینچر ٹریول ایجنسی کے ذمہ دار عبدالوحید سے رابطہ کیا جنہوں نے فیملی ویزے کی فیس میں کمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں ویزا فیسوں میں کمی کے حوالے سے نیا شیڈول موصول ہوا ہے جس کا نفاذ یکم مئی سے کیا گیا ہے ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں