سعودی شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے طاقتور انسانوں میں ایک ہیں

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے 10 طاقتور ترین افراد کی فہرست میں شامل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 10 مئی 2018 11:20

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کے طاقتور انسانوں میں ایک ہیں
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سعودی عرب کے شزادے محمد بن سلمان کوامریکی میگزین فوربس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس طاقتور ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع گلف بزنس کا کہنا ہے کہ 32 سال کی کم عمر میں دنیاکے 10 طاقتور ترین انسانوں کی فہرست میں شامل ہونا محمد بن سلمان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی میگزین فوربس نے 2018 کے دوران دنیا بھر کی طاقتور ترین 75 شخصیات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شامل کرلیا ہے ۔ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک قرار پائے ہیں جبکہ عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں انہیں پہلا نمبر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین نے طاقتور ترین شخصیت قرار دینے کے سائنٹفک معیار مقرر کئے تھے۔

ایک معیار یہ تھا کہ مطلوبہ حکمران شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کر رہی ہے۔ جبکہ اسکا دوسرا معیار اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے فیصلوں کا نفوذ، تیسرا قدرتی وسائل اور اثاثوں کا حجم اور چوتھا معیار رہنما کی استعداد اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو مقرر کیا گیا تھا ، ان سارے معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے دنیاکی اہم ترین شخصیات کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔

چینی صدر اس فہرست میں سرفہرست ہیں ، روسی صدر دوسرے نمبر پرہیں ، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45 ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زید43 ویں نمبر پر آئے ہیں ۔ فوربس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وارث نے جون میں اپنی تقرری کے بعد سےاقتدار مضبوط کرنے کے بعد اس درجہ بندی میں اپنی جگہ کو محفوظ کیا ہے اور سینکڑوں تاجروں، شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف گزشتہ سال سے جاری کرپشن مہم کی وجہ سے دنیا کے طاقتور ترین حکمرانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں