مکہ المکرمہ ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

سعودی عرب ، مکہ المکرمہ میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 10 مئی 2018 13:50

مکہ المکرمہ ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے اور تین زخمی ہوئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ پولیس ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق حادثہ گاڑی اور ٹرک کے آمنے سامنے آ جانے سے تصادم کے نتیجے میں ہوا ۔

مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ الساحل روڈ پر الشعیبہ چیک پوسٹ کے بعد اللیث کی طرف پیش آیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثہ گاڑی کےاچانک غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق گاڑی ایک غیر ملکی چلا رہا تھا اور اُسکے ساتھ اُسکی بیوی اور تین بچے بھی سوار تھا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں تینوں بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ غیر ملکی اور ُاسکی بیوی شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

سب سے بڑے بچے کی عمر 7برس تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے ہی تینوں بچے جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ بچوں کے والدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بے ہوش گئے تھے ۔ ریسکیوٹیم نے بچوں کی لاشوں کا فوری طور پر مردہ خانے منتقل کیا اور بچوں کے والدین کو اسپتال پہنچایا جہاں اُنکا اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں علاج جاری ہے ۔

تاہم غیر ملکی میاں بیوی کو ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اُنکے تینوں بچے حادثے میں چل بسے ہیں کیونکہ وہ اس قدر زخمی ہیں کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں جانبر ہو بھی پاتے ہیں یا نہیں ، کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں