سعودی عرب غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

10 سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا غیر قانونی حج کرنے والے 10 سال کے لیے بلیک لسٹ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 11 مئی 2018 16:49

سعودی عرب غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) چونکہ سعودی عرب میں حج کا سیزن شروع ہونے والا ہے اور رمضان میں عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو ایک سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے گرفتار ہونے پر فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور انھیں آئندہ دس سال کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا ۔

جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کو 3 سال کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا ۔ قامی ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اگر کوئی شخص سعودی عرب سے باہر جانے کا ویزہ لے کر گیا ہو اور واپسی کا ویزہ نہ لیا ہو تو سعودی عرب سے باہر رہ کر وہ اس ویزے میں کوئی تجدید نہیں کرا سکتا اور نہ ہی واپسی کا ویزہ وہاں سے لگوا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان افراد کو نئے سرے سے ویزہ لینا ہو گا۔ جوازات کا مزید کہنا ہے کہ اگر مملکت میں اقامے پر موجود کوئی خاتون ویزہ لیکر سعودی عرب سے باہر گئی ہو اور وہیں اسکے یہاں ولادت ہوئی ہو تو ایسی صورت میں نومولود کو ماں کے ویزے پر سعودی عرب لانے کی سہولت حاصل ہوگی تاہم اسکی الگ سے فیس لی جائیگی۔ اس کے علاوہ انکا کہناہے کہ اگر ریکارڈ کے مطابق گھریلو ملازم اپنے مالک کے تابع ہو تو ایسی صورت میں اس سے فیملی فیس ہر قیمت پر وصول کی جائیگی۔

اس سے اسے کوئی استثنیٰ نہیں ہوگا۔ سعودی عرب میں 20لاکھ کے لگ بھگ گھریلو ملازمین رہائش پذیر ہیں۔ جن میں سے 62 فیصد خواتین ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ پاسپورٹ ختم ہونے کے ایک برس کے اندراندر اس میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ محکمے نے یہ بھی بتایا کہ اگر کسی شخص پر ٹریفک خلاف ورزیوں کی وجہ سے جرمانے ہوں تو ایسی صورت میں وہ اپنے تابع کا پاسپورٹ جاری کراسکے گا خلاف ورزیوں کا ریکارڈ پر ہونا پاسپورٹ کے اجراء میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں