سعودی عرب میں ہائی ویز پر ٹریفک کےہدایت بورڈزمیں خواتین بھی مخاطب کر لیاگیا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہائی وے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر نئے ٹریفک ہدایت بورڈ نصب کئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیوروں کو مخاطب کیا گیا ہے
سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 17:32
(جاری ہے)
مزید تفصیلات کے مطابق میڈیارپورٹس سے حاصل وہنے والی معلومات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے۔
18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ستمبر 2017ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کو آئندہ ماہ جون سے کاریں چلانے کی اجازت دے دی تھی اور ان کے گاڑیاں چلانے پر کئی عشروں سے جاری پابندی ختم کردی تھی۔اس فرمان کے بعد سے خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے پانچ شہروں میں ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں۔ وہاں بیرون ملک سے کاریں چلانے اور لائسنس یافتہ سعودی خواتین کو ٹرینر مقرر کیا جا رہا ہے۔محمد البسامی کے بیان کے مطابق بیرون ملک سے ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین ایک الگ عمل کے ذریعے مقامی لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گی اور ان کی کار چلانے کی مہارت کی جانچ کی جائے گی۔یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ بہت سی سعودی خواتین کے پاس بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں۔ ا س لیے ایسی تمام خواتین جن کے پاس بیرون ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں انھیں مزید ٹریننگ لینے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ اپنا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں ۔ تاہم اس کے لیے ان کی ڈرائیونگ کی مہارت کا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ جس پر پورا اترنے کے بعد ہی ان خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے ۔میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
امریکہ نے حد سے زیادہ پیداوارکے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، رپورٹ
نئی توانائی کی حد سے زیادہ پیداواری صلاحیت سراسر بے بنیاد ہے، وزیر خارجہ
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری