حج بیت اللہ کے خواہش مند 416,086 مسلمان سعودی عرب پہنچ گئے

رواں برس عازمینِ حج کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے خاصی زیادہ ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 31 جولائی 2018 14:48

حج بیت اللہ کے خواہش مند 416,086 مسلمان سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جُولائی 2018) حج اسلام کے پانچ اہم ارکان میں سے ایک رُکن ہے۔ ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں کم از کم ایک بار اس مقدس فریضے کی ادائیگی فرض قرار دی گئی ہے۔ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے حج بیت اللہ کا طواف نصیب ہو اور وہ مکّہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں اسلامی تاریخ و مذہب سے منسلک مقامات کی زیارت کر کے اپنے دِل میں موجود ایمان کی حرارت میں اضافہ کرے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے محکمہ سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذوالقعدہ 1439 ھ سے 15 ذوالقعدہ کے دوران جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2010 پروازوں کے ذریعے پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد 416.086 ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ ایئر پورٹ پر 615 حج پروازوں کے ذریعے 17.441 عازمین پہنچے۔ گزشتہ برس جدہ ایئر پورٹ پر اُترنے والے عازمین کی گنتی کے مقابلے میں رواں سال آنے والے عازمین کی تعداد 7 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے 1359حج پروازوں کے ذریعے 298.645 عازمین پہنچے۔جبکہ گزشتہ برس مدینہ ایئر پورٹ پر پہنچنے والوں کی تعداد اس بار کی نسبت تین فیصد کم تھی۔


متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں