ریاض: ٹریفک جرمانوں کا نیا چارٹ جاری کر دیا گیا

جرمانوں کی ادائیگی چھ ماہ کے اندر کرنا ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 اکتوبر 2018 11:24

ریاض: ٹریفک جرمانوں کا نیا چارٹ جاری کر دیا گیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 اکتوبر2018ء) محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں پر حد رفتار سے تجاوز کرنے پر جرمانوں کا چارٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 120کلو میٹر فی گھنٹے کی مقرر کردہ رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیور کوکم از کم جرمانہ 150ریال سے 500ریال تک ہوگا جبکہ انتہائی جرمانہ 300تا 2000ریال ہو گا۔محکمے کے مطابق کوئی شخص مقررہ رفتار سے جتنا زیادہ تجاوز کرے گااُس پر جرمانہ بھی اسی حساب سے کیا جائے گا۔

اس وقت 120کلو میٹر کی حد مقررہ کردہ رفتار سے 10کلو میٹر سے 20کلومیٹر اور انتہائی حد 50کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ جبکہ مخصوص شاہراہوں پر 140کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار میں زیادہ سے زیادہ 5کلو میٹر تا 10کلو میٹر تک ے۔ایسی صورت میں کم از کم جرمانہ 300اور زیادہ سے زیادہ 1500ریال ہے جبکہ 140کلومیٹر سے 30کلومیٹر زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر جرمانے کی مد میں کم از کم رقم 1500اور زیادہ سے زیادہ 2000ریال مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک (مرُور) نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب افراد جرمانوں کی رقم چھے ماہ کے اندر ادا کردیا کریں بصورتِ دیگر انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹریفک محکمے کے مطابق جرمانوں کی ادائیگی کے لیے چھ ماہ کا دورانیہ اس لیے مخصوص کیا گیا ہے تاکہ وہ لوگ جو پیسوں کی تنگی کے باعث جلد رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں، اُنہیں کھُلی مہلت مِل جائے گی۔

جو لوگ اپنے ٹریفک جرمانے ادا نہیں کریں گے اُن کی کمپیوٹر سروسزبند کر دی جائیں گی۔ جب کسی شخص کو پہلی بار اُس کی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی اطلاع کر دی جائے تو اُسے چھ ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنا ہو گا، البتہ اگر کسی شخص کے ذمے جرمانوں کی رقم 20 ہزار سعودی ریال تک پہنچ جائے تو پھر ایسی صورت میں اُسے چھ ماہ کی مُدت کا انتظار کرنے کی بجائے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اگر وہ ایسا نہ کر سکا تو پھر عدالت اُس سے نمٹ لے گی۔ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شراب اور دیگر منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے والے کو اس خطرناک خلاف ورزی پر پانچ ہزار ریال سے دس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں