ریاض:سعودیوں کے نام پر کاروبار کرنے والے دو پاکستانی گرفتار

پاکستانی شہری محمد عارف کلوا اور وسیم عباس اسلام کھجوروں کا کاروبار کر رہے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:08

ریاض:سعودیوں کے نام پر کاروبار کرنے والے دو پاکستانی گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر2018ء) سعودی حکام کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران سعودی شہری کے نام سے کھجوروں کا کاروبار کرنے والے پاکستانی شہری محمد عارف کلوا اور وسیم عباس اسلام کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ اس کے علاوہ ایک سوڈانی شہری صلاح وداعہ محمد بھی اسی نوعیت کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے ان تینوں افراد پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تینوں افراد کو مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا اور آئندہ کے لیے ان کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ تینوں افرادعنیزہ میں رہائش پذیر تھے اور نخلستانوں سے کھجوریں خرید عنیزہ شہر کے مرکزی بازار میں فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ان تینوں کو ملنے والی سزا کی تشہیر بھی کی گئی ہے۔

دو مقامی اخبارات میں ان کوفوجداری عدالت سے مِلنے والی سزا کی تشہیر کا خرچہ بھی ملزمان کو ہی ادا کرنا ہو گا۔ تینوں افراد بلیک لِسٹ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی قانون کی رُو سے کوئی غیر مُلکی سعودی شہری کے نام سے نجی کاروبار نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی شخص سعودی باشندے کے نام پر کاروبار کرتا ہوا پایا جائے تو غیر مُلکی اور جو سعودی شخص اپنے نام سے کاروبار کرواتا ہے، دونوں کو 2 ، 2 برس قید، 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد ہوتا ہے، جبکہ غیر مُلکی کو مملکت سے بے دخل کر دیا جاتا ہے اور اُس کے مملکت میں آئندہ داخلے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

فریقین کے مقدمے کی تشہیر ان کے خرچ پر ہی مقامی اخبارات کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے بارے میں پولیس یا وزارت تجارت کے بارے میں اطلاع دیتا ہے تو اُسے غیر مُلکیوں سے ضبط کیے گئے تجارتی سامان کی کُل مالیت کا 30 فیصد بطور انعام دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے سعودی شہری اس مہم میں حکومت کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں