ریاض: سرکاری محکموں سے 71 فیصد غیر مُلکیوں کی ملازمت ختم کر دی گئی

اس وقت سرکاری شعبے میں غیر مُلکیوں کی گنتی 60,000 پر سِمٹ آئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 1 نومبر 2018 17:49

ریاض: سرکاری محکموں سے 71 فیصد غیر مُلکیوں کی ملازمت ختم کر دی گئی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر2018ء) سعودی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری محکموں کے 71 فیصد غیر مُلکی ملازمین کی ملازمتوں کے کانٹریکٹس فوری طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت شہری خدمت غیر مُلکیوں کی نوکریوں سے برخاستگی کے بعدخالی ہونے والے آسامیوں پر اہل اور تعلیم یافتہ سعودیوں کو تعینات کرے گی۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ابھی تک بڑی تعداد میں غیر مُلکی افراد ملازمتوں پر براجمان ہیں، ان کی گنتی 91 فیصد بتائی جاتی ہے۔

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (SAMA)کے مطابق گزشتہ سال مملکت میں سعودی اور غیر سعودی سرکاری ملازمین کی گنتی بارہ لاکھ تیس ہزار کے لگ بھگ تھی۔ جس میں 0.8 فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے غیر مُلکیوں کی مجموعی گنتی ساٹھ ہزار کے قریب تھی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سرکاری عہدوں پر تعینات خواتین کی شرح میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جن کی گنتی اس وقت 4,76,00 ہو چکی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مرد سرکاری ملازمین کی تعداد 6,97,000 ہے، جو 2016ء کے مقابلے میں 0.95 فیصد گھٹ چُکی ہے۔

اس وقت سرکاری ملازمتوں میں سعودیوں کا حصّہ 95.1 فیصد تک پہنچ چکا ہے جن میں غیر مُلکی مرد حضرات کی گنتی 4.9 فیصد کے ساتھ 29,600 ہے۔اس لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر مُلکی مردوں کی گنتی 12.7 فیصد کم ہو چُکی ہے۔ سرکاری عہدوں پر فائز غیر مُلکی خواتین کی گنتی 30,800 ہے جوسال 2016ء کے مقابلے میں 7.3 فیصد تک سمٹ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق 2016ء میں سرکاری شعبے میں سعودی خواتین کی گنتی 474,153 ریکارڈ کی گئی تھی جو 2017ء میں معمولی اضافے کے ساتھ 476,347 پر پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں