ریاض:کارکن اور مالک کے درمیان تنازعات 21 دِن میں نمٹانا لازمی قرار

لیبر تنازعات کو تین کیٹگریز میں بانٹ دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 2 نومبر 2018 15:36

ریاض:کارکن اور مالک کے درمیان تنازعات 21 دِن میں نمٹانا لازمی قرار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 نومبر2018ء) وزارت انصاف کی جانب نیا لائحہ عمل وضع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مملکت بھر میں لیبر افسران 21 روز کے اندر لیبر تنازعات خوش اسلوبی سے حل کرنے کے پابند ہوں گے۔ وزارت کی جانب سے لیبر کیسز کو تین کیٹگریز میں بانٹ دیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں آجر اور اجیر کے درمیان جھگڑے والے معاملات شامل ہیں، دُوسری کیٹگری گھریلو ورکرز سے متعلق معاملات پر مشتمل ہے، جبکہ تیسری کیٹگری میں آجر اور اجیر دونوں سے متعلق وہ معاملات ہیں جن میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی جانب سے سبسکرپشن، رجسٹریشن اور ہرجانے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ہو۔

پہلی کیٹگری کی صورت میں، آجر یا اجیر کی جانب سے مجاز لیبر آفس میں کیس کا اندراج کرانا ہو گا، اس کیس کے حل کے لیے لیبر افسران اپنا کردا ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی سے معاملہ طے کروا دیں گے، اور اس کام کے لیے اُن کے پاس صرف 21 دِن ہوں گے۔

(جاری ہے)

اگر معینہ مُدت کے دوران معاملہ حل نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں یہ کیس الیکٹرانک طریقے سے لیبر کورٹ کو منتقل کیا جائے گا۔

جہاں پھر عدالتی کارروائی کے بعد معاملے کا فیصلہ ہو گا۔ جہاں تک گھریلو ملازمین کی بات ہے، کسی ملازم یا مالک کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کا فیصلہ ایک مصالحتی کمیٹی پانچ روز کے اندر سُنائے گی۔ اگر معاملہ صلح صفائی سے حل ہوتا نظر نہ آ رہا تو پھر کمیٹی زیادہ سے زیادہ دس روز کے اندر اپنا فیصلہ سُنا دے گی۔ تاہم اگر کسی فریق کو کمیٹی کے فیصلے سے اختلاف ہو گا، تو وہ وہ الیکٹرانک طریقے سے لیبر کورٹ میں اس کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے۔

تیسری کیٹگری کی صورت میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس (GOSI) کے فیصلوں کے خلاف ملازم یا مالک کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر پراسس تین مرحلوں میں ہو گا۔ سب سے پہلے ملازم یا مالک کو (GOSI) کے ماتحت ایجنسی میں اپنا کیس درج کروانا ہو گا۔ اس کے بعد مُدعی (GOSI) کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔ اگر اپیل مسترد کر دی جائے گی تو اس صورت میں ملازم یا مالک لیبر کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں