سعودیہ میں اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرانے والا غیرملکی پکڑا گیا

ملزم نے بینک مشین سے نقدی چرانے کے لیے الیکٹرک آری کا استعمال کیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 4 فروری 2022 11:56

سعودیہ میں اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرانے والا غیرملکی پکڑا گیا
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 04 فروری 2022ء ) سعودی عرب میں اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرانے والا غیرملکی پکڑا گیا ‘ آدمی پر مشین سے نقدی چرانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے ‘ جس نے بینک مشین سے نقدی چرانے کے لیے الیکٹرک آری کا استعمال کیا ۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اے ٹی ایم کو توڑ کر چوری کرنے پر غیر ملکی کو گرفتار کیا گیا ہے ، اس حوالے سے سعودی پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک سوڈانی تارک وطن کو اے ٹی ایم مشین چوری کی کوشش میں اس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مجرم نے وسطی سعودی عرب کے شہر بریدہ میں بینک مشین سے نقدی چرانے کے لیے الیکٹرک آری کا استعمال کیا ، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں سعودی حکام نے مختلف واقعات میں اے ٹی ایم مشینوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ، گزشتہ اکتوبر میں سعودی پولیس نے کہا کہ انہوں نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے عسیر کے جنوبی سرحدی علاقے میں ایک اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا اور اندر سے نقدی چھیننے کی کوشش کی۔

اس سے کچھ عرصہ قبل ریاض پولیس نے دو مختلف وارداتوں میں اے ٹی ایمز توڑ کر 5 لاکھ ریال سے زائد رقم چوری کرنے والے دو غیر ملکی پکڑ ے تھے، جن کا تعلق پاکستان سے تھا ، یہ ملزمان مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ، انہوں نے ریاض کے دو علاقوں میں نصب اے ٹی ایمز کو توڑ کر مجموعی طور پر 5 لاکھ 24ہزار ریال چوری کیے تھے ، پولیس نے ان ہوشیار ملزمان کا پتا چلا کر انہیں گرفتار کر لیا تاہم ان کے قبضے سے صرف ایک لاکھ 73 ہزار ریال کی نقد رقم برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 45 ہزار ریال مالیت کے سونے کے بسکٹ ضبط کیے گئے جب کہ اے ٹی ایم توڑنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوگئے تھے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں