سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا

خونخوار جانور کو صفوں پر بیٹھا دیکھ کر نمازیوں کی جان نکل گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 18:20

سعودی عرب کے شہر بریدہ کی مسجد میں چیتا گھس آیا

بریدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب کے شہر بریدہ کی ایک مسجد میں نماز کے لئے آنے والے شہری مسجد کی صفوں پر موجود چیتے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر بعض نمازیوں نے مسجد میں موجود چیتے کی ویڈیو بنا کر وسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اپنے مالک کے ہاں سے 'فرار' ہونے والے خونخوار جانور کو مسجد کی ایک صف پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

چیتے کی مسجد میں موجودگی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں گشت پر مامور سیکیورٹی عملہ مسجد پہنچ گیا اور اس نے پالتو جانوروں کے نگران شعبے کو اطلاع دی، جس نے 'مفرور چیتے' کو پکڑ کر اس کے مالک کے حوالے کر دیا اور اس سے مستقل میں لاپرواہی نہ برتنے کا اقرار نامہ لکھوایا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں