بریدہ: خواتین کے لیئے مخصوص ہوٹل کا قیام ، عملہ بھی خواتین پر مشتمل

جمعہ 24 جون 2016 14:39

بریدہ: خواتین کے لیئے مخصوص ہوٹل کا قیام ، عملہ بھی خواتین پر مشتمل

بریدہ :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): سعودی عرب کے شہر بریدہ میں خواتین کے لیے مخصوص پہلے ہوٹل کا افتتاح ہو گیا ہے ۔ اس ہوٹل کا انتظام اور اس میں کام کرنے والا سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے ۔ جبکہ اس میں خواتین کو ہی جانے کی اجازت ہے ۔ ریسٹورینٹ کی مالکن نے کہا ہے کہ ہم نے آزمائشی طور پر پچھلے دنوں سے عوام الناس کو ریسٹورینٹ کے پر منفرد قسم کے کھانے پیش کیئے ہیں۔

جن کو خواتین نے بڑا سراہا ہے ۔اسی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس کاروبار کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری گاہک تو خواتین ہی ہیں ۔ لیکن ڈلیوری سسٹم کے تحت مرد حضرات بھی کھانا منگواتے ہیں۔ ہم اپنے گاہکوں کو ہر طرح کے کھانے فراہم کر رہے ہیں۔ اس وقت ریسٹورینٹ میں بوفے سے لیکر ہر طرح کی ڈِشیں شامل ہیں۔

ریسٹورینٹ کی مالکن کا مزید کہنا تھا کہ اس ریسٹورینٹ کی وجہ سے گھریلوخواتین جو نجی شعبے میں کام کرنا نہیں چاہ رہی تھیں ، ان کو بھی اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملا ہے ۔ متعدد خواتین نے اس ہوٹل کو چلانیوالی تمام خواتین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ اس سے مزید خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ سعودی خواتین ہنر مند ہیں اور وہ تمام شعبوں میں کام کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں