بریدہ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہو نے والے بچے کے والد کا میونسیپیلٹی حکام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

بدھ 20 جولائی 2016 18:02

بریدہ: آوارہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہو نے والے بچے کے والد کا میونسیپیلٹی حکام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

بریدہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2016ء): سعودی عرب کے شہر بریدہ القصیم کے نواحی علاقے میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کے والد نے کہا ہے کہ میر ے مطابق اس سارے واقعہ کے ذمہ دار میونسیپیلٹی کے حکام ہیں ۔ اور میں میونسیپیلٹی حکام کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ کروں گا۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ میونسیپیلٹی اہلکاروں کا کام تھا کہ وہ ان اوارہ کتوں کی تلفی کی مہم چلاتے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ان کی وجہ سے ہی اس کے بچے کو کسی آوارہ کتے نے کاٹ کھایا ہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے شہر بریدہ القصیم کے نواحی علاقے میں آوارہ کتے نے 9سالہ بچے کو کاٹ کھایا۔ بچے کے گھروالوں نے گھر نہ پہنچنے پر جب بچے کی تلاش شروع کی تو اس کی خون میں لت پت لاش ملی تھی ۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بچے کو کتے نے کا ٹ کھایا ہے ۔ جو بعد ازاں درست ثابت ہوا.

میں شائع ہونے والی مزید خبریں