بریدہ کے مشرقی علاقے اسیلان کے رہائشیوں کو ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے اونٹوں کا استعمال کر ناپڑتا ہے

منگل 7 فروری 2017 08:50

بریدہ کے مشرقی علاقے اسیلان کے رہائشیوں کو ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے اونٹوں کا استعمال کر ناپڑتا ہے

بریدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،07فروری 2017):سعودی عرب کے شہروں مکہ ،مدینہ منورہ ریاض،دمام اور جدہ کو دیکھنے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملک انتہائی ترقی یافتہ ہے لیکن آپ کی سوچ اس وقت بدل جائے گی جب آپ کو یہ پتہ چلا کہ اس کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کے رہائشیوں کو ٹرین اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے اونٹوں کا استعمال کر نا پڑ تا ہے کیونکہ اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے کوئی باقاعدہ جدید سڑک نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی ریلوے کی جانب سے جنوبی ریلوے کے منصوبے کے تحت قریات اور ریاض کے درمیان اگلے دو ماہ کے درمیان سعودی ریلوے شیڈول ہے ۔ یہ ٹرین پانچ اسٹیشنوں تک باہم چلائی جا ئے گی ۔ تاہم ان اسٹیشنوں میں سے ایک عسیلان شہریوں کا کہناہےکہ انہیں ٹرین اسٹیشن تک پہنچے کے لیے سینکڑوں میٹر اونٹوں پر سفر کرنا پڑتاہے ۔علاقہ مکینوں نے بریدہ میونسپلیٹی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے سڑک کی تعمیر کرے ۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں