2020ءتک 3ملین سے زائد خواتین سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑیاں چلائیں گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 مارچ 2018 14:25

2020ءتک 3ملین سے زائد خواتین سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑیاں چلائیں گی
دمام(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مارچ 2018ء)  سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد کئے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ 2020ءتک سب سے زیادہ خواتین ڈرائیوروں کی تعداد مکہ مکرمہ ریجن میں ہوگی۔ مکہ اخبار کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کی خواہشمند خواتین کی تعداد کے حوالے سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوسرا نمبر ریاض ریجن کا ہے جبکہ تیسرا نمبر مشرقی ریجن اورچوتھے نمبر پر مدینہ منورہ ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2020ءتک 3 ملین سے زائد خواتین مملکت کی سڑکوں پر گاڑیاں چلائیں گی۔دریں اثناءایوان صنعت و تجارت میں قومی انشورنس کمیٹی کے رکن عبدالعزیز ابو سعود نے کہا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ شروع ہونے سے انشورنس پریمیئم میں فیصد اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انشورنس سیکٹر میں سرمایہ کاری36ارب سے بڑھ کر 45ارب ریال تک ہونے کی توقع ہے۔

ابو سعود نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں انشورنس سیکٹر میں غیر معمولی تیزی آئیگی کیونکہ ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کیلئے تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی ہے ۔ خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے ابو سعود کا کہناتھا کہ بڑی تعداد میں ڈرائیو ر خواتین کو تھرڈ پارٹی اور کمپری ہینسو انشورنس کروانا لازمی ہوگا جس سے انشورنس سیکٹر کو ہونے والا خسارہ پورا ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثناء چیمبر آف کامرس میں موٹر وہیکل کمیٹی کے نگراں فیصل ابو شوشہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2020ءتک مملکت میں گاڑیوں کی فروخت میں 9فیصدتک اضافہ ہوگا۔ابو شوشہ کا کہناتھا کہ 2017ءکے اواخر تک مملکت میں گاڑیوں کی فروخت 44 ارب ریال کے قریب تھی جو آنے والے برسوں میں 48 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمتوںمیںاضافے کے حوالے سے ابو شوشہ کا کہناتھا کہ اگرچہ مملکت میں 2018ءکے آغازسے پیٹرول کی قیمتو ںمیں اضافے کے باوجود گاڑیو ںکی طلب میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی تاہم چھوٹی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں