سعودی عرب غیر ملکیوں سے خالی ہونے والا ہے پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں نے سخت فیصلہ کرلیا

سعودی عرب ، امتحانات ختم ہوتے ہی غیر ملکی طلباء نے ریاست کو خیرباد کہنا شروع کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 16:49

سعودی عرب غیر ملکیوں سے خالی ہونے والا ہے پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں نے سخت فیصلہ کرلیا
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب میں بہت سے بین الاقوامی اسکولوں کے طلباء نے امتحانات مکمل ہوتے ہی منتقلی سرٹیفکیٹس (اسکولوں کے چھوڑنے کےسرٹیفکیٹ ) درخواستیں جمع کروا دیں ہیں اور یہ ریاست چھوڑنے کی جانب اُنکا پہلا قدم ہے ۔ ایک بین الاقوامی سکول کے پرنسپل نے مقامی میڈیا سعودی گزٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے غیر ملکی طلباء کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

(جاری ہے)

دمام میں ایک بین الاقوامی بھارتی سکول کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہر سال 800 سے ایک ہزار تک غیر ملکی طلباء ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواست جمع کرواتے ہیں لیکن رواں سال ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے طلباء کی تعداد 3000 سے بھی زائد ہو چکی ہے اور 2000 سے زائد طلباء ایسے ہیں جو کہ اپنی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی ریاست چھوڑ کر جانے کے لیےٹرانسفر سرٹیفیکیٹ کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔ جدہ، ریاض اور جبیل میں ہندوستانی اسکولوں کو غیر ملکی طلباء کی جانب سے بڑی تعداد میں اسکول چھوڑنے کی درخواستیں موصول ہو گئی ہیں اور یہ ہی حال پاکستانی اور فلپائنی اسکولوں کا ہے ۔

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں