دمام میں غیر قانونی کاروبار پر بنگلہ دیشی اور سعودی گرفتار

سعودی شہری بنگلہ دیشی کو اپنے نام سے کھانے پینے کا کاروبار کرا رہا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 28 جنوری 2019 12:23

دمام میں غیر قانونی کاروبار پر بنگلہ دیشی اور سعودی گرفتار
دمام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری 2019ء ) سعودی مملکت میں وزارت تجارت کے انسپکٹروں نے بنگلہ دیشی اور سعودی شہری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دمام کا رہائشی سعودی شہری مُوسیٰ بن احمد الحسین، بنگلہ دیشی شہری محمد جمال کو اپنے نام سے کھانے پینے کی اشیاء کا کاروبار کرا رہا تھا۔ اس بارے میں کسی مقامی شہری نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کو مخبری کر دی جس پر وزارت تجارت نے ان کی دُکان پر چھاپہ مارااور پُوچھ گچھ کی تو یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی شہری نے بنگلہ دیشی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رکھا تھا۔

فوجداری عدالت نے پیش کیے گئے ثبوتوں کی بناء پر مُوسیٰ الحسین اور محمد جمال کے کاروبار کو بند کرنے، کاروبار کی منسوخی، لائسنس ختم کر کے سجل تجاری واپس لینے کا حکم سُنا دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں ملزمان کے خرچے سے ان کے جُرم کی مقامی اخبارات میں تشہیر بھی کروائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے بنگلہ دیشی کو مملکت سے بے دخل کر کے اُس کے آئندہ مملکت میں داخلے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اگر کوئی غیر مُلکی سجل تجاری کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے مملکت سے ڈی پورٹ کرنے کے بعداس کا مملکت میں دوبارہ داخلہ ممنوع کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ مہینے بھی ایک پاکستانی اور سعودی شہری کو قانونِ تجارت کی خلاف ورزی پر سزا سُنائی گئی تھی۔ جس میں پاکستانی شہری کو مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں