سعودی نوجوان رمضان کے مقدس مہینے میں شرمناک حرکت پر گرفتار، واقعہ کی ویڈیو وائرل

ملزم نے شاپنگ مال کی پارکنگ میں گاڑی سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کیں

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 15 مئی 2019 13:17

سعودی نوجوان رمضان کے مقدس مہینے میں شرمناک حرکت پر گرفتار، واقعہ کی ویڈیو وائرل
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،15 مئی 2019ء) اس وقت دُنیا بھر میں رمضان المبارک ڈھیر احترام سے منایا جا رہا ہے۔ خصوصاً سعودی عرب میں ماہِ صیام کی تقدیس کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم ایک مقامی بدبخت نوجوان کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں نے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعہ الخوبار کے ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں پیش آیا۔

اس واقعے کی ویڈیو منظر عام آنے پر سعودی اٹارنی جنرل سعود المعجب نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ جس کے بعد خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا ملزم 30 کی دہائی میں ہے۔ مقامی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایک شخص الخوبار کے علاقے القصابی کے ایک شاپنگ مال میں گاڑیوں میں بیٹھی خواتین ڈرائیورز کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتا پایا گیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ہوس پرست نوجوان گاڑیوں کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی خواتین کو مختلف طریقوں سے پریشان کر رہا ہے۔ کبھی وہ ان کی گاڑیوں کے شیشے کو شہوت انگیز انداز میں چاٹتا ہے اور کبھی ان شیشوں کے ساتھ بڑے نازیبا انداز میں جُڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس شرمناک واقعے کی خبر جب سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین نے ٹویٹر پر Alqasabi harasser کے نام سے ہیش ٹیگ بنا دیا جس میں اس ذلیل حرکت کے مرتکب نوجوان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر آج اس نوجوان کی گرفتاری عمل میں آ گئی۔

الدمام میں شائع ہونے والی مزید خبریں