حائل میں امام مسجد کی اسامیوں پر غیر ملکی تعینات

بدھ 15 جون 2016 14:58

حائل میں امام مسجد کی اسامیوں پر غیر ملکی تعینات

حائل:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15جون 2016ء): حائل شہر کی بیشتر مساجد میں رمضان المبار ک میں امام مسجد کی آسامیوں کے لیئے سعودی شہریوں کی طرف سے دلچسپی نہ لینے پر غیر ملکی امام مسجد رکھ لیئے گئے ہیں۔ وزارتِ اسلامک افئیرز کے ریجنل ڈائریکٹر عمر الحماد نے کہا ہے کہ ان آسامیوں کے لیئے بہت کم تنخواہ رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے سعودی شہری ان آسامیوں پر خاص توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ عموماََ اما م مسجد کی آسامی کے لیے زیادہ سے زیادہ 1800ریال تک دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ اسلامک افئیرز ایک علاقے میں صرف50اماموں کو ہی رکھ سکتی ہے ۔ باقی جگہوں پر امام مسجد کی تنخواہ کا بندوبست مخیر حضرات ہی کرتے ہیں۔ وزارتِ اسلامک افئیرز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم اس مسلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد ہے کہ ہم قرآن میموریزنگ سرکل سے غیر ملکی امام بھرتی کرلیں۔

کیونکہ ان کو شرعی تقاضوں کا بہتر طور پر پتہ ہو تا ہے۔اور جب تک وہ کام غیر ملکی امام کرتا رہے گا۔ اس کی آسامی کو خالی ہی شمار کیا جائے گا۔ تا کہ اگر کوئی سعودی شہری اس آسامی کے لیئے درخواست دے تو اس کو اس خالی آسامی پر فوراََ نوکری دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک مسجد کا فاصلہ دوسری مسجد سے کم از کم 250میٹر ہونا چاہیئے ۔اور ان مساجد کا فاصلہ علاقے کی بڑی مسجد سے کم از کم 500میٹر ہونا چاہیئے ۔ کیونکہ 250میٹر کے علاقے میں ایک مسجد کے ہونے میں نمازی حضرات کے لیے کوئی مشکل نہیں ہو تی۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں