حائل: بچوں پر حملہ کرنے والے خونخوار جانور سے بچنے کی ہدایات

بدھ 20 جولائی 2016 15:01

حائل: بچوں پر حملہ کرنے والے خونخوار جانور سے بچنے کی ہدایات

حائل: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2016ء): سعودی عرب کے مقامی اخبار کے مطابق حائل میں ایک عجیب جانور کو شکاریوں نے پکڑا ہے ۔جو عام طور پر انسانوں اور خاص کر بچوں پر حملہ کرتا ہے، اور انسانی گوشت کھاتا ہے ۔ عربی اخبار نے اس جانور کی تصویر بھی شائع کی ہے۔ جس کو متعدد شکاریوں نے صحرائی علاقے سے بڑی محنت کے بعد پکڑا ہے ۔

(جاری ہے)

اس جانور نے کچھ روز قبل ایک گھر پر حملہ بھی کیا تھا۔

یہ خیال کیا جا رہاہے کہ اس خونخوار جانور کی شکل بھیڑیئے اور افریقی جنگلی کتے سے ملتی ہے ۔ سعودی عرب میں اسے کو ” مسارا“ نام سے پکارا جاتا ہے ۔ یہ جانور بہت تیز بھاگتا ہے اور دو میٹر کی چھلانگ بھی لگا سکتاہے۔ اور اپنا ٹھکانا بدلتا رہتا ہے۔ اسلیئے شہریوں کو چاہیئے کہ اس سے بچ کر رہیں ۔اور اپنے بچوں کو کھلے میں اکیلا نہ چھوڑیں ۔

حائل میں شائع ہونے والی مزید خبریں